16 دسمبر، 2024، 10:00 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85692154
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کے میزائلی حملے سے مقبوضہ سرزمینیں لرز اٹھیں/ بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

تہران/ ارنا- صیہونی ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پیر کی شام کو یمن نے مقبوضہ سرزمینوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔

صیہونی چینل 14 کے مطابق، تل ابیب اور اس کے اطراف دسیوں صیہونی آبادیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

00:00
00:00
Download

یمن سے مارے جانے والے متعدد میزائل حملوں کے بعد، سائرن کی مسلسل آوازیں سنائی دی گئیں۔

اس بیچ صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایک میزائل کو مارا گیا ہے۔

آخری اطلاع تک بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔

00:00
00:00
Download

ایک صیہونی فوجی ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب یمن پر بھاری حملے کرنے کی تیار کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی فوج نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے جواب میں دسیوں بار تل ابیب اور دیگر مقبوضہ سرزمینوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .